• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

بھارت نے سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان

شائع September 5, 2025
— فوٹو: دفتر خارجہ، ایکس
— فوٹو: دفتر خارجہ، ایکس

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کیں، تاہم دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرنا چاہے، جرمنی کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے جرمنی جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جرمن وزارت خارجہ کا پاکستان میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بیان کو دیکھا ہے، جرمنی جانے کے منتظر افغان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان سے نکالنا چاہیے، جرمنی کو جلد از جلد افغان شہریوں کو جرمنی بلانا چاہیے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے مسئلے کو ایس سی او میں اجاگر کیا ، وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ باہمی بات چیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے روس، آذربائیجان اور ایران کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ایرانی صدر سے ملاقات میں پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے عزم کو دہرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں اگے بڑھنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ایس سی او وژن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے ایس سی او میں علاقائی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے غزہ اور ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025