• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Clear 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

خدا نے ایک اور رحمت میرے گھر بھیجی، منیب بٹ تیسری بیٹی کی پیدائش پر خوش

شائع September 6, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ نے اپنے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر خدا نے ایک اور رحمت ان کے گھر بھیجی۔

منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں گزشتہ ماہ اگست 26 اگست کو تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

منیب بٹ اور ایمان خان نے بیٹی کی پیدائش کے ایک دن بعد اپنے والدین ہونے کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل ایمن خان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں تھیں لیکن انہوں نے ایسی خبروں پر کبھی وضاحت نہیں دی تھی۔

اپنے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش پر منیب بٹ نے حال ہی میں یوٹیوب پر نیا ولاگ جاری کیا، جس میں انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ ان کے ہاں تیسری بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی۔

ولاگ میں وہ اہلیہ ایمن خان کو ماں بننے کے بعد گھر میں خوش آمدید بھی کرتے دکھائی دیے جب کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ خوش دکھائی دیے۔

منیب بٹ نے کہا کہ بیٹیوں کو خدا نے رحمت قرار دیا ہے اور وہ اپنے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خوشی کو لفظ میں بیان نہیں کر سکتے، اب ان کا خاندان 4 افراد سے بڑھ کر 5 افراد پر مشتمل ہوگیا۔

منیب بٹ نے کہا کہ بالآخر خدا نے ایک بار پھر ان کے گھر رحمت بھیجی، جس پر وہ اور ان کے تمام اہل خانہ خوش ہیں۔

اس سے قبل ان کے ہاں 2019 میں پہلی بیٹی امل اور 2023 میں دوسری بیٹی میرال کی پیدائش ہوئی تھی۔

ان کے ہاں تیسری بیٹی نیمل کی پیدائش 26 اگست 2025 کو ہوئی، انہوں نے اور ایمن خان نے 2018 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025