عید میلاد النبی ﷺ، صدرنے قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی ہے۔
سرکاری پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کردیا۔
خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں، قتل، دہشتگردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس معافی سے مستثنیٰ ہوں گے۔











لائیو ٹی وی