یوم فضائیہ پر ایئرہیڈکوارٹرز میں تقریب، اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہیں، ایئر چیف مارشل
1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق 7 ستمبر کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔
ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دن کا آغاز شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی سے کیا گیا، 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن پر قربان ہونے والے تمام شہدا ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ایئرچیف مارشل نے کہا کہ یوم شہدا قربانی، حوصلے، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی علامت ہے، پی اے ایف تیزی سے بدلتی سیکیورٹی صورتحال میں اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہے، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں کامیابیاں ایئرفورس کی صلاحیت، عزم کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبرٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحیتیں مزید بڑھائیں گے، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں کامیابیاں ایئرفورس کی صلاحیت اور عزم کا ثبوت ہے۔
ایئرچیف نےکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور حق خودارادیت کی جدوجہدکو جائز قراردیا، تقریب کے اختتام پر چیف آف ایئر اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔
وزیر اعظم کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی، پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیاکہ دشمن کبھی جذبے کوشکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کوچاروں شانے چت کرکے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔












لائیو ٹی وی