• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

صوابی: لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

شائع September 7, 2025
— فوٹو: ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
— فوٹو: ڈسٹرکٹ پولیس صوابی

صوابی پولیس نے لڑکی کا روپ دھار کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی اعجاز ابازئی اور صوابی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سعیدالامین نے اتوار کو ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ’ٹک ٹاکر عبدالمعیز سوشل میڈیا پر لڑکی کے روپ میں مختلف متنازع انداز اپناتے ہوئے نامناسب ویڈیوز شیئر کر رہا تھا جس کی وجہ سے معاشرے میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پھیل رہی تھی‘۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بمخیل چوکی کے انچارج عامر خان نے ٹک ٹاکر کا سراغ لگایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمخیل کے رہائشی عبدالمعیز کو گرفتار کر لیا۔

صوابی سٹی پولیس اسٹیشن میں اس ٹک ٹاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شرارتی لڑکا سوشل میڈیا پر فحش حرکات کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہا ہے جو معاشرے پر انتہائی برے اثرات ڈال رہی ہیں، پولیس نے کارروائی کی اور اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’میرا نام عبدالمعیز ہے، میں بمخیل گاؤں کے محلہ جعفرخیل کا رہائشی ہوں، میں ویڈیوز بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر رہا تھا، میں آئندہ ایسی ویڈیوز نہیں بناؤں گا‘۔

ڈی ایس پی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت قابلِ افسوس ہے کہ وہ صوابی کی روایتی ’چیل‘ میں ویڈیوز بنا رہا تھا جو اس ضلع کی خواتین فخر سے پہنتی ہیں۔

سعیدالامین نے کہا کہ عبدالمعیز کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور اب وہ ملک کے قانون کا سامنا کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025