معروف امریکی ریپ اسٹار کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
لاس اینجلس پولیس نے ابھرتے ہوئے امریکی ریپ اسٹار ڈیوڈ انتھونی برک کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی کی ڈگی سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ساتھ والے گھر سے بدبو آرہی ہے۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے رابرٹ پیٹرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں آج صبح اطلاع ملی، اور یہ گاڑی یہاں چند دن سے کھڑی تھی، جب افسران موقع پر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ ایک مسخ شدہ لاش جو پلاسٹک کی تھیلی میں لپٹی ہوئی تھی، گاڑی کی ڈگی میں پائی گئی۔
اے بی سی 7 نیوز چینل کے مطابق، یہ گاڑی ٹیکساس میں امریکی ریپ اسٹار ڈیوڈ انتھونی برک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
یاد رہے کہ یہ ریپر منگل کو امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیپولِس میں پرفارم کرنے والا تھا، جو اس 20 سالہ گلوکار کے ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔
امریکا کے نوجوان ریپر ڈیوڈ انتھونی برک نے 2022 میں ’رومانٹک ہومیسائیڈ‘ سے شہرت حاصل کی تھی، ان کا یہ گانا سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر بہت وائرل ہوا تھا۔













لائیو ٹی وی