کراچی: سیلابی صورتحال کے باعث نئی اور پرانی حب کینال کو نقصان، 3 اضلاع میں پانی کی فراہمی معطل

شائع September 10, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی اور اس کے مضافات میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث نئی اور پرانی حب کینال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ سے دونوں کینالز متاثر ہوئی ہیں، جن کی مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پرانی اور نئی حب کینال کے مرمتی کام کے باعث ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی معطل ہے، بحالی کا کام مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق حب کینال کے اوپر سے گزرنے والی سوئی گیس کی لائن کو بھی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 2 فٹ کا اضافہ

واضح رہے کہ 2 روز سے جاری بارشوں سے حب ڈیم بھرنے لگا ہے، حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 2 فٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 339 فٹ ہے، جب کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 335 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

حب ڈیم بھرنے میں 4 فٹ کی گنجائش رہ گئی، حب ڈیم میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے پانی سطح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025