• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

کراچی: لیاری ندی سے سرجانی اور تین ہٹی کے مقام پر 3 گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد

شائع September 11, 2025
بدھ کو گڈاپ میں کونکر ندی میں ڈوبی ہوئی کار میں سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
بدھ کو گڈاپ میں کونکر ندی میں ڈوبی ہوئی کار میں سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کی لیاری ندی سے چند گھنٹوں کے دوران 3 لاشیں ملی ہیں، تین ہٹی کے قریب ندی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں، جب کہ ایک لاش سرجانی میں لیاری ندی سے ملی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہٹی کے مقام پر شہری کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تو ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی، جہاں ایک کے بجائے 2 لاشیں ملیں، جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

سرجانی کے علاقے میں لیاری ندی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق 3 گھنٹے کے دوران کراچی کی لیاری ندی سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

قبل ازیں تھڈو ڈیم کے اوور فلو ہونے سے کراچی گڈاپ کونکر ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، 3 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے پاک نیوی اور ایدھی کے بحری رضا کاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز حادثے میں 2 ہائی روف، ایک رکشہ اور ایک بائیک پانی میں بہہ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 7 شہری بھی لاپتا ہوگئے تھے، اب تک 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے بعد ڈوبنے والے تین افراد تاحال لاپتا ہیں۔

پانی میں بہہ کر لاپتا ہونے والوں میں اقبال، افضل اور ایک چھوٹا بچہ کیلاش شامل ہیں۔

پاک نیوی اور ایدھی بحری رضا کاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، کرین کی مدد سے ندی کا پانی نکالنے کے لیے راستہ بنایا جارہا ہے، اس سے قبل 4 افراد کی لاشیں ندی کے اطراف میں جھاڑیوں سے ملی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریسکیو سروسز نے بتایا تھا کہ شہر میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے مختلف واقعات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی تھی۔

ایدھی ریسکیو اہلکاروں نے گڈاپ ٹاؤن میں کونکر ندی میں ڈوبی ہوئی ایک کار میں سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کی تھیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ نبو گلاب اور 45 سالہ جاوید شاہ سے ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025