سیلابی صورتحال کے باعث ’پنجاب پبلک سروس کمیشن‘ کے تحریری امتحانات ملتوی
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن ’پی پی ایس سی‘ کے تحریری امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات کو جنوبی پنجاب کے امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی پی ایس سی کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق انسپکٹر لیگل پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے 13 اور 14 ستمبر کو شیڈول امتحانات ملتوی کیے گئے۔
ملتوی شدہ امتحانات اب 20 اور 21 ستمبر کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی مرکز جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوں گے۔
ادارے نے بتایا کہ موجودہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی پی ایس سی نے مزید بتایا کہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔











لائیو ٹی وی