• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

کراچی: شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

شائع September 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں چند سال قبل پسند کی شادی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر مشال نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر نالے میں کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر مشال کی لاش نہیں مل سکی، لیڈی ڈاکٹر کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے چند سال قبل حسنین نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، ان کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مشال کراچی کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی جو دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات کو لے کر میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر مشال نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر نالے میں کود کر خود کشی کرلی، تاہم اب تک ان کی لاش نہیں مل سکی ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش ملنے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات ہوسکےگی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025