• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

شائع September 15, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

ملک بھر میں ہفتے کو ہونے والی معمولی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر برقرار رہی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 3,643 امریکی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025