کراچی: سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی موت خودکشی نہیں بلکہ زیادتی کے بعد گلا گھونٹے سے قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، پولیس نے موت کو خود کشی قرار دیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم نے حقائق بے نقاب کر دیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 9 سالہ آسیہ کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی، پولیس کو بتایا گیا تھا کہ بچی نے خودکشی کی ہے۔
والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نا کروانے پر زور دیا جاتا رہا، سرجانی پولیس کی جانب سے اہلخانہ کو پوسٹ مارٹم پر راضی کیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد کیس کا رخ تبدیل ہوگیا۔
وومن میڈیکولیگل افسر کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں 9 سالہ بچی آسیہ کی موت خودکشی نہیں بلکہ گلا گھونٹے سے ہونے کا انکشاف ہے۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا کہ 9 سالہ آسیہ کو جنسی زیادتی کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی میڈیکل کے دوران گلا گھونٹے جانے کے شواہد ملے، مزید تحقیقات کے لیے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔











لائیو ٹی وی