• KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Rain 16.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Rain 16.9°C

جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے کا انکشاف

شائع September 16, 2025
— فائل فوٹو: آئی اسٹاک
— فائل فوٹو: آئی اسٹاک

جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنےکا انکشاف سامنے آیا ہے، ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی گوجرانوالہ ٹیم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ظاہر کر کے 17 نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم وقاص علی نے ویزا حصول کے لیے پی ایف ایف کے جعلی لیٹر کے ساتھ ساتھ وزارتِ خارجہ کا جعلی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی استعمال کیا۔

ملزم نے نوجوانوں کو جاپان بھیجنے کے لیے فی کس 40 سے 45 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مزید بتایا کہ ملزم نے 2024 میں بھی 17 نوجوانوں کوجاپان کے وزٹ ویزے دلواکر بھجوایا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025