• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Sunny 8.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Sunny 8.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.6°C

’یا علی‘ فیم گلوکار زوبین گرگ چل بسے

شائع September 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی مقبول فلم ’گینگسٹر‘ کے گانے ’یا علی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد چل بسے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے حادثے کا شکار ہوئے، جس بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

زوبین گرگ سنگاپور میں 20 اور 21 ستمبر کو چوتھے نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول میں پرفارمس کرنے والے تھے۔

زوبین گرگ نے موت سے دو دن قبل ہی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ سنگاپور میں فیسٹیول میں پرفارمنس کریں گے۔

گلوکار ساحلوں اور سمندر میں سیر و سیاحت سمیت پانی سے لطف اندوز ہونے کے شوقین تھے، انہوں نے انسٹاگرام پر اہلیہ گریما سیکیا گرگ سمیت تنہا سمندروں کی سیاحت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رکھی ہیں۔

گلوکارہ کی اچانک موت سے متعلق فیسٹیول کے منتظم انوج کمار بوروا نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی۔

فیسٹیول منتظم کے مطابق زوبین گرگ کو اسکوبا ڈائیونگ کے دوران سانس لینے میں دشواری ہوئی، انہیں فوری طور پر سی پی آر دیا گیا، بعد ازاں انہیں سنگاپور جنرل ہسپتال لے جایا گیا۔

ان کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بھرپور کوششیں کیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا لیکن اس باوجد وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

ریاست آسام میں پیدا ہونے والے زوبین گرگ نے آسامی، بنگالی اور ہندی فلموں میں گانے گائے، وہ خاص طور پرعمران ہاشمی اور کنگنا رناٹ کی فلم ’گینگسٹر‘ (2006) کے گانے ’یا علی‘ کے لیے مشہور ہیں۔

زوبین گرگ نے کئی ہٹ بنگالی گانوں جیسے ’چوکھر جولے،پیارے پیارے‘ اور ’صبحا منگلم‘ بھی گائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2026
کارٹون : 16 جنوری 2026