• KHI: Clear 22.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 22.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

سکھر: کھیت میں گھس کر پانی پینے پر بااثر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، مقدمہ درج

شائع September 20, 2025
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

سکھر میں ظلم کی انتہا ہوگئی، بااثر وڈیرے نے کھیت میں گھس کر پانی پینے پر اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بااثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی کے مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کا علاج کرانے ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر سکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔

ادھر پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا، جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل شاہ کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد اونٹ کے مالک سے سید کمیل شاہ کا رابطہ ہوا۔ کمیل شاہ نے مختیارکار کو جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ جائے وقوع پر بھیج دیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے اونٹ کا علاج کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی سانگھڑ میں ایک بااثر وڈیوے نے زرعی زمین میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر آنے اور حکومت کے نوٹس لینے کے بعد ایکشن لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025