بلوچستان: مسلح ملزمان نے تحصیل سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہوں کو اغوا کرلیا

شائع September 22, 2025
واردات کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
واردات کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کم از کم نو افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے تحصیل سوئی کے علاقے گوٹھان میں پہنچ کر لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کم از کم 9 افراد کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے افراد بگٹی قبیلے کی ہجوّانی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں اور مویشی چرانے کا کام کرتے تھے، اغوا کی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

لیویز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار 9 افراد کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اغوا شدہ چرواہوں کو تلاش کرنے اور تمام نو مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2025
کارٹون : 11 نومبر 2025