• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Sunny 42.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Sunny 42.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.5°C

ٹرمپ کا مائیکروسافٹ سے بائیڈن حکومت کی اہلکار کو برطرف کرنے کا مطالبہ

شائع September 28, 2025 اپ ڈیٹ September 28, 2025 10:03am
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو ڈیموکریٹک حکومتوں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے‘۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ریپبلکن صدر نے اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کے خلاف متعدد سخت اقدامات کیے ہیں۔

جمعرات کو ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے بڑے ناقد جیمز کومی پر دو فوجداری الزامات عائد کیے گئے، اس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ’مزید افراد پر بھی الزامات لگیں گے‘۔

مائیکروسافٹ سے لیزا موناکو کو نکالنے کے مطالبے میں ٹرمپ نے یاد دلایا کہ وہ جو بائیڈن کی حکومت میں نائب اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں، جب ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے تھے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’موناکو کو حیران کن طور پر مائیکروسافٹ میں صدر برائے عالمی امور جیسا اعلیٰ عہدہ دیا گیا ہے، جہاں انہیں انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026