دبئی: ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل ہیں۔
ٹی 20 ایشیاکپ 2025 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
بھارتی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر ناقابل شکست ہے، پاکستان کو 2 میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ایونٹ کے فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف ایک اوور کراکر میچ سے باہر ہوگئے۔
بھارت کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ پانڈیا کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے ہوگا جب کہ ابھیشیک شرما میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
پاکستان ٹیم میں بھی تبدیلیوں کا امکان کم ہے، میچ سے پہلے پاکستان نے آخری پریکٹس سیشن کیا۔
سلمان آغا اور صائم ایوب بیٹنگ میں بھرپور جان مارتے ہوئے نظر آئے جبکہ دیگر بلے بازوں اور باؤلرز نے بھی خوب پسینہ بہایا۔
ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے پاک بھارت کپتانوں کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان ہے، ایونٹ کے فائنل سے پہلے دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔
دریں اثنا، ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے، فائنل کے تمام ٹکٹس مہنگے ہونے کے باوجود فروخت ہوگئے اور میچ میں آج ہاؤس فل ہوگا۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 11 فائنلز میں پاکستان نے 7 مرتبہ روایتی حریف کو دھول چٹائی جبکہ بھارت صرف 3 بار کامیاب رہا۔











لائیو ٹی وی