• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

یوکرین نے اسرائیل سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام حاصل کرلیا

شائع September 28, 2025
—  فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام ملا ہے، جب کہ آئندہ مہینوں میں مزید دو نظام موصول ہونے کی توقع ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کیف روزانہ روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں میں ہے، خاص طور پر سردیوں سے قبل جب روسی حملے اکثر توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’اسرائیلی (پیٹریاٹ) نظام یوکرین میں کام کر رہا ہے، یہ ایک ماہ سے فعال ہے، ہمیں خزاں میں دو مزید پیٹریاٹ نظام ملیں گے‘۔

یہ بیان ان کی نیویارک سے واپسی کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ سے خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، روس کے 2022 میں حملے کے بعد اسرائیل نے مغربی اتحادیوں کے برعکس روس پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے غیر جانبدار رویہ اختیار کیا تھا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری پر ’مختلف پروگرامز‘ کے تحت کئی ملاقاتیں ہوں گی، تاہم انہوں نے مالیاتی ذرائع کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کیف نے واشنگٹن کو ان ہتھیاروں کی فہرست فراہم کی ہے جنہیں یوکرین خریدنا چاہتا ہے، یہ منصوبہ 90 ارب ڈالر مالیت کے امریکی اسلحے کے حصول کا ہے جس کا ذکر انہوں نے پہلی بار اگست میں کیا تھا۔

جب میڈیا رپورٹس پر ان سے پوچھا گیا کہ آیا یوکرین نے امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹام ہاک میزائل مانگے ہیں تو زیلنسکی نے کہا کہ کیف ’مخصوص اقسام کے ہتھیاروں، جن میں طویل فاصلے کے ہتھیار بھی شامل ہیں، پر علیحدہ معاہدوں کے لیے تیار ہے‘، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ’انتہائی حساس معاملہ‘ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026