• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

پنجاب: منڈی احمد آباد میں نوجوان نے غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو قتل کر دیا

شائع September 29, 2025
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ 26 سالہ اقرا اور 19 سالہ عدیلہ اس کی حقیقی بہنیں تھیں — فائل فوٹو: رائٹرز
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ 26 سالہ اقرا اور 19 سالہ عدیلہ اس کی حقیقی بہنیں تھیں — فائل فوٹو: رائٹرز

منڈی احمد آباد میں ایک نوجوان کو اپنی 2 بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ منڈی احمد آباد پولیس کے اسٹیش ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عدنان رفیق پولیس ٹیم کے ساتھ منڈی احمد آباد روڈ پر موجود تھے، جب انہیں قریبی گلی سے شور کی آواز سنائی دی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان بار بار دو لڑکیوں پر گولیاں چلا رہا تھا۔

بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو قابو کرکے اس سے اسلحہ چھین لیا، لیکن تب تک دونوں لڑکیاں گولیوں کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی تھیں۔

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت سیف الملوک کے نام سے ہوئی جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ لڑکیاں 26 سالہ اقرا اور 19 سالہ عدیلہ اس کی حقیقی بہنیں تھیں، ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کی بہنوں کا کردار درست نہیں تھا، اور وہ مقامی لوگوں کی طرف سے اپنی بہنوں کے ‘بُرے کردار’ پر طعن و تشنیع کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کو نامناسب ویڈیوز کے حوالے سے طعنے دیے جاتے تھے اور اس کی ایک بہن اقرا پہلے بھی اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

منڈی احمد آباد پولیس نے ایس ایچ او عدنان رفیق کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025