سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

شائع September 29, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا سونا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 46 پزار 21 روپے ہوگیا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 560 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 197 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 59 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار 759 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 818 ڈالر ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کا فی تولہ بھاؤ بھی 88 روپے اضافے سے 4 ہزار 792 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام چاندی 76 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 108 روپے فی تولہ ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.88 ڈالر اضافے کے بعد 46.05 ڈالر سے بڑھ کر 46.93 فی اونس ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025