• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

5 ارب کی درسی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کیخلاف تحقیقات کا آغاز

شائع September 29, 2025
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کےسابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 26-2025 کےدوران کتابوں کی چھپائی کےٹھیکےمن پسند پبلشرز کو الاٹ کیےگئے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ حکام ریکارڈ سمیت تفتیشی افسر کےسامنے پیش ہوں اور کمپنیوں کی تفصیلات،بڈ رپورٹ، ورک،سپلائی آرڈرز،ڈیلیوری چالان و دیگر ریکارڈ پیش کیاجائے۔

اینٹی کرپشن کے خط میں ٹھیکیداروں کو کی گئی پیشگی ادائیگیوں اور پروکیورمنٹ کمیٹی کےنام بھی مانگے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025