• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

شیخوپورہ: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کرنے والے 5 ڈاکو ہلاک

شائع September 30, 2025 اپ ڈیٹ September 30, 2025 02:40pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نارووال روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے 2 روز قبل لاہور کینٹ کی رہائشی خاتون مہوش بیگم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مبینہ مقابلے میں مارے گئے 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی جن کا تعلق قریبی گاؤں سے بتایا جارہا ہے، ایک ملزم کا نام عثمان اور دوسرے کا فیروز ہے، دونوں نارنگ منڈی کے قریبی علاقے گکھڑ کے رہائشی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026