ایپل اور اوپن اے آئی کی امریکی عدالت سے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست
ایپل اور اوپن اے آئی نے امریکی عدالت میں ایلون مسک کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اور چیٹ جی پی ٹی کے مالک اوپن اے آئی نے امریکی وفاقی جج سے درخواست کی ہے کہ وہ ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کی طرف سے دائر مقدمہ خارج کر دیں، جس میں ایپل اور اوپن اے آئی پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں غیر قانونی سازش کر کے مقابلہ روکنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اگست میں دائر کیے گئے مقدمے میں ایکس اے آئی نے کہا تھا کہ ایپل عام طور پر ایکس ایپ اور گروک ایپ کو زیادہ نمایاں کر سکتا تھا، لیکن اوپن اے آئی کے ساتھ خاص معاہدے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی نے مبینہ نقصانات کے لیے اربوں ڈالر کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
ایپل کے وکلا نے منگل کو عدالت میں کہا کہ ایپل اور اوپن اے آئی کا معاہدہ خصوصی نہیں ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ ایپل دیگر جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بھی شراکت داری کر سکتا ہے، اس لیے وہ جج سے درخواست کر رہے ہیں کہ مقدمہ خارج کر دیا جائے۔
وکلا نے مزید کہا کہ ایلون ماسک کی کمپنی ایکس اے آئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس یہ ٹھیک طرح سے ثابت نہیں کر سکتے کہ چیٹ جی پی ٹی کو ایپل ڈیوائسز میں شامل کرنے سے مقابلے کو نقصان پہنچتا ہے۔
ایپل نے اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت میں چیٹ جی پی ٹی کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیا ہے۔
ایکس اے آئی نے ایپل اور اوپن اے آئی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔












لائیو ٹی وی