• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

کنزہ ہاشمی کو کس طرح کے مرد پسند ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

شائع October 2, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ انہیں مردوں میں کس طرح کی خصوصیات سب سے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں وجاہت رؤف کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پسند و ناپسند سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا صبور علی کے ساتھ ایک روحانی رشتہ ہے، جب صبور کی شادی کا دن تھا تو وہ بے حد خوش تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صبور اپنی شادی کے دن ہم دوستوں کو اپنے گھر روکنے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ سب مل کر فن کریں، تاہم ہم نے انکار کردیا۔

کنزہ ہاشمی نے مردوں کے حوالے سے اپنی پسند بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے مرد کا قد دیکھتی ہیں، اس کے ہیئر اسٹائل پر توجہ دیتی ہیں اور انہیں داڑھی رکھنے والے مرد پسند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشتے میں وفاداری سب سے اہم ہے، وہ ہمیشہ ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو مخلص اور وفادار ہو، چاہے وہ امیر نہ ہو، بجائے اس شخص کے جو دولت مند ہو لیکن فلرٹ کرنے والا ہو۔

اداکارہ کے مطابق وہ ہمیشہ محبت اور حقیقی تعلق کو مرد کے مالی اسٹیٹس یا بینک بیلنس پر ترجیح دیں گی۔

پروگرام کے ایک حصے میں کنزہ ہاشمی نے اداکار زاویار نعمان اعجاز کو حمزہ سہیل پر ترجیح دی، جب کہ کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو شاداب خان پر منتخب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025