• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

’میرا موازنہ کسی اور سے نہ کریں‘، عمیر جسوال کی دوسری اہلیہ کا ناقدین کو جواب

شائع October 2, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و اداکار عمیر جسوال کی دوسری اہلیہ نبیحہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں اور ان کے لباس پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

گزشتہ دنوں عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اپنی اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، تصویر میں ان کی اہلیہ کو اسلامی لباس اور پردے میں دیکھا گیا۔

جہاں کچھ مداحوں نے ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور سادگی کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے ان کا موازنہ عمیر جسوال کی سابقہ بیوی ثنا جاوید سے شروع کر دیا، کچھ افراد نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں کیں کہ گلوکار نے متعدد شادیاں کی ہوئی ہیں۔

صارفین کی اس تنقید پر عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ عمیر جسوال نے شوہر کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کسی اور سے ان کا موازنہ نہ کریں اور ان کے لباس پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پہلی اور آخری بار ہے کہ وہ اس بارے میں بات کر رہی ہیں، ان کے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ خود ہیں۔

نبیحہ عمیر جسوال نے مداحوں سے کہا کہ مہربانی کرکے خود پر قابو پائیں، نظم و ضبط اختیار کریں اور کسی قسم کا موازنہ نہ کریں، جہاں تک بات رہی کہ وہ کیسا لباس پہنیں یا حجاب کریں، یہ کسی کا مسئلہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا سب کے ساتھ خوشی بانٹنے کا ہرگز مقصد یہ نہیں تھا کہ لوگ ان پر رائے دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 میں انسٹاگرام پر دولہے کے لباس میں تصویر شیئر کی تھی، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی تھی۔

عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی، جو 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اسی سال اکتوبر میں عمیر جسوال نے دوسری شادی کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026