آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستانی فائٹرز نے متعدد عالمی چیمپئنز کو زیر کیا

شائع October 6, 2025
— فوٹو: غلام مرتضیٰ
— فوٹو: غلام مرتضیٰ

پاکستان نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فائٹرز نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے متعدد عالمی چیمپئنز کو شکست دی۔

لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شہاب علی نے یوکرین، زیمبیا اور تاجکستان کے چیمپئنز فائٹرز کو شکست دی، شہاب علی کو فائٹر آف دی ٹورنامنٹ کا نام دیا گیا۔

اسٹراؤ ویٹ کیٹگری میں عبدالمنان نے زیمبیا کے فائٹر اور موجودہ عالمی چیمپئن علی یور سوونبردیئف کو شکست دی جب کہ فیدر ویٹ میں ایان حسین نے بلغاریہ کے قادرجان عیسیٰ کو مات دی۔

پاکستانی پروفیشنل فائٹر اسمٰعیل خان نےآذربائیجان کے حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح، پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ انجری کا شکار ہوئیں، پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ کا بازو فریکچر ہوگیا اور اب ان کا علاج جاری ہے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمد کو آئی ایم ایم اے ایف ایشیا بورڈ میں ساؤتھ ایشیا کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا کہنا تھا کہ یہ فیڈریشن کی صلاحیت کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی سطح کے شوقیہ فائٹرز کو پروفیشنل کیریئر تک لے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان اب مکسڈ مارشل آرٹس کی دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی براہِ راست مالی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ جارجیا میں ہونے والے ایونٹ میں 72 ممالک کے 800 سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا، پاکستان کی نمائندگی 10 رکنی ٹیم نے کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جنوری 2026
کارٹون : 22 جنوری 2026