• KHI: Partly Cloudy 9.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 4.5°C
  • ISB: Clear 3.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 9.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 4.5°C
  • ISB: Clear 3.7°C

پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

شائع October 6, 2025
— فائل فوٹو: پی ایف ایف فیس بک
— فائل فوٹو: پی ایف ایف فیس بک

عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی گرانٹ تاحال منظور نہ کیے جانے کی وجہ سے فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف سے سابق ادوار کی آڈٹ رپورٹ مانگ لی جبکہ فیفا نے سابق این سی چیئرمین ہارون ملک کے دور میں کیے جانے والے اخراجات کی تصیلات بھی مانگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک پی ایف ایف این سی کے چیئرپرسن تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کانگریس ہارون ملک سے اخراجات کی تفصیلات لینے کے لیے مسلسل رابطے کر رہی ہے، پی ایف ایف کانگریس کے پاس کھلاڑیوں کی ایئرٹکٹ کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم نے افغانستان کے خلاف اوے لیگ کھیلنے 14 اکتوبر سے پہلے کویت جانا ہے، فیفا ونڈو کے تحت پاکستانی نژاد کھلاڑی مختلف غیرملکی کلبز سے آج ریلیز ہورہے ہیں۔

تاہم، فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی ایف ایف کے چند ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب، پی ایف ایف نے افغانستان کیخلاف میچ کیلئے 13 ڈائیاسپرا پلئیرز کی فہرست تیار کی ہے، فنڈر کی کمی وجہ سے صرف چند کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جنوری 2026
کارٹون : 23 جنوری 2026