پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آج شام پانچ بجے سے آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔
ٹیسٹ میچز کےلیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کےفزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے نجی کورئیر کمپنی کے مراکز پر ملیں گے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکے ٹکٹ 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹ خریدے جا سکیں گے، ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔
جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 اکتوبر لاہور جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 تا 24 اکتوبر فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر کو لاہور جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی یکم نومبر کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت 400 روپے سے شروع ہوگی جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔











لائیو ٹی وی