پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
لاہور میں پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے ایکشن پلان پریس بریفنگ کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ کا باعث بننے والے عوامل کے سدباب پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسموگ سیزن میں پنجاب کے پاس کوئی ڈیٹا یا نظام نہیں تھا لیکن اب اسموگ سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا اور نگرانی کا اے آئی نظام بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کا تعلق ماحول اور انسانی صحت سے ہے، اسموگ پر قابو پانے کے ایکشن پلان کے تحت متعلقہ اداروں کو اہداف دیے گئے تھے جب کہ وزیراعلیٰ کی توجہ گرین ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ، صنعتوں اور زراعت میں ٹیکنالوجی لارہے ہیں جبکہ فصلوں کا فضلہ جلانے سے روکنے کے لیے سپرسیڈر دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گاڑیوں میں جدید آلہ لگا رہے ہیں اور اس آلے کی بنیاد پر فٹنس سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، جب کہ صوبے بھر ای بائیکس اور ای بسیں لارہے ہیں۔












لائیو ٹی وی