معذور سوشل میڈیا اسٹار روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے چلنے لگ گئیں

شائع October 8, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خطرناک روڈ حادثے کے بعد معذور بن جانے والی لبنانی نژاد امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر جسیکا طویل تقریبا ایک دہائی بعد روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے لگ گئیں اور 10 سال بعد پہلی بار چل پانے پر وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔

جیسیکا طویل نیو جرسی کی رہائشی ہیں، وہ مشہور انفلوئنسر ہیں، گزشتہ 10 سال سے وہ معذوری کی حالت میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔

جیسیکا طویل اب پہلی بار روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف کھڑی ہوئیں بلکہ چلنے بھی لگ لگیں اور انہوں نے روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جہاں سے ان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

جیسیکا طویل کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اس بات پر شکرانے بھی ادا کیے کہ وہ خود اٹھنے، چلنے، پھرنے اور دوڑنے کے قابل ہیں۔

جسیکا طویل 16 سال کی عمر 2015 میں ایک کار حادثے کے بعد معذوری کا شکار ہوگئی تھیں۔

دس سال قبل وہ دوستوں کے ساتھ پارٹی منانے کے لیے گئی تھیں کہ اس دوران ان کے اور دوستوں کے درمیان کچھ تنازع ہوا، جس پر ان کی کار خطرناک حادثے کا شکار ہوئیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہوئی۔

کار حادثے میں ریڑھ کی ہڈی کے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اٹھ کھڑے ہونے اور چلنے کے قابل نہ رہیں، وہ ایک دہائی سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہیں۔

حادثے کے بعد ان کی کمر سے نیچے کی حرکت بند ہو گئی، وہ 7 ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور پھر وہیل چیئر پر زندگی گزارنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے لگیں۔

وہ سوشل میڈیا پراپنی زندگی کے چیلنجز، جیسے کہ نہانا، خودمختاری اور جسمانی تکالیف کے بارے میں کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ٹک ٹاک پر ان کے 13 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹاگرام پر 9 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ اب حادثے کے تقریبا 10 سال بعد وہ روبوٹک ڈیوائس کی مدد سے کھڑے ہوئیں اور چند قدم چلیں، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں روبوٹک کی جانب سے اٹھنے اور چہل قدمی میں مدد فراہم کرنے پر ابتدائی طور پر خوف زدہ دکھائی دیتی ہیں اور چلاتی بھی دکھائی دتی ہیں لیکن بعد ازاں وہ خوشی سے چمک اٹھتی ہیں۔

انہوں نے فیرلی ڈکسن یونیورسٹی سے بائیولاجی میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جب کہ کیمسٹری اور عربی میں انہوں نے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025