جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں آصف آفریدی کے ڈیبیو کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ، ساجد خان کے بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی کے ڈیبیو کے امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے 12 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے 2 اسپیشلسٹ فاسٹ باؤلر اور دو فرنٹ لائن اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں ساجد خان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، وہ وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ساجد خان قائد اعظم ٹرافی کے میچ دوران پشاور میں وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوئے تھے۔
ساجد خان نے آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا، ساجد خان مکمل طور پر فٹ نہ ہوئے تو آصف آفریدی پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
قومی اسکواڈ
قومی بارہ رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، حسن علی اور نعمان علی، آصف آفریدی، ساجد خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان30 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے6 اور جنوبی افریقہ نے17 جیتے ہیں 7 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔













لائیو ٹی وی