افغانستان پاکستان میں دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کو ایکسپورٹ کر رہا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ان اقدامات کی وجہ سے ہمارے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوئی جو کہ ہماری خواہش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ کی طرح تعلقات ہوں، جو وقار کی بات ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے انہوں نے شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ دوران آپریشن شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے لیکن وہاں کی رہائشیوں کی بھی کچھ زمہ داریاں ہیں، جو انہیں ادا کرنی ہوں گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ان علاقوں میں کوئی سرگرمی ہو رہی ہے تو مقامی افراد کی زمہ داری ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں، جو لوگ ان دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، مقامی کمیونٹی اپنے طور پر ان کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر مقامی افراد خوف یا پھر کسی اور وجہ سے خاموش رہیں گے تو خاموشی نیم رضا مندی سمجھی جاتی ہے۔













لائیو ٹی وی