افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا پیغام وائرل

شائع October 12, 2025
— فوٹو: پی ٹی وی
— فوٹو: پی ٹی وی

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے 21 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، اس دوران پاک فوج کے ایک جوان کا پیغام وائرل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ‎افغان طالبان کی جارحیت ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔

وائرل آڈیو پیغام میں فوجی جوان نے پیغام دیا کہ الحمد اللہ ہم نے افغان طالبان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور فتنہ الہندوستان کے سارے دہشت گرد یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔

فوجی جوان نے کہا کہ ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں، وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔

آخر میں فوجی جوان اپنے کمانڈر سے آگے کی حکمت عملی طے کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے کہ سر ’آگے کیا کرنا ہے‘۔

اس سے قبل، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے جب کہ افغانستان کی 21 پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025