پنجاب بھر میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ، جامع پلان تیار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، وقار عظیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 19 اضلاع کے ایم ڈی واساز نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق فیزیبلٹی رپورٹس پیش کیں۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندے پانی کو ٹریٹ کر کے اسے قابل استعمال بنانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف دریاؤں میں شامل ہونے والے پانی کو صاف اور قابل استعمال بنایا جائے گا بلکہ یہ پانی زرعی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے دریاؤں کی ایکالوجی اور آبی وسائل میں بہتری آئے گی۔
لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ فیصل آباد میں بھی بڑے پیمانے پر ایسے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور شہریوں کی صحت سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔











لائیو ٹی وی