• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

اداکار خوبصورتی بڑھانے کے لیے ’اوزمپک‘ انجکشن لگوا رہے ہیں، سید جبران

شائع October 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لیے آج کل اداکار و اداکارائیں ’اوزمپک‘ اور اسی طرح کے دوسرے تھنر انجکشن لگوا رہے ہیں جو کہ اتنے زیادہ اچھے اور فائدہ مند نہیں ہیں۔

سید جبران نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت ذاتی زندگی پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق خیبرپختونخوا (کے پی) کے شہر مردان سے ہیں، وہ پٹھان ہیں لیکن ان کے والد کی زیادہ تر ملازمت راولپنڈی میں تھی، اس لیے ان کی زندگی کا زیادہ عرصہ وہیں گزرا۔

ان کے مطابق ان کے والدین پشتو بولتے ہیں لیکن وہ راولپنڈی اور بعد ازاں کراچی میں رہنے کی وجہ سے عام طور پر اردو زبان بولتے ہیں لیکن مردان جاتے وقت وہ اپنی ہی مادری زبان میں بات کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن تعلیم مکمل ہونے اور پریکٹس شروع ہونے کے فوری بعد انہوں نے کسی کے ساتھ 100 روپے کی شرط لگائی کہ وہ ٹی وی پر آ سکتے ہیں اور پھر انہوں نے اداکاری شروع کی، بعد ازاں اداکاری ان کا شوق بن گئی۔

سید جبران کے مطابق انہوں نے ڈاکٹری کی مکمل تعلیم حاصل کی لیکن انہوں نے پریکٹس نہیں کی، اس لیے وہ خود کو مکمل ڈاکٹر نہیں مانتے لیکن انہیں مسائل اور چیزوں کا پتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کا انہیں یہ فائدہ ہوا ہے کہ اگر کوئی شوٹنگ سیٹ پر بے ہوش ہوجاتا ہے یا پھر ان کے ساتھ کوئی دوسرا مسئلہ ہوجاتا ہے تو وہ فوری طور پر سمجھ جاتے ہیں کہ اس شخص کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، انہیں زیادہ پریشانی نہیں ہوتی جب کہ باقی لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے انہوں نے متعدد اداکاراؤں کو ڈرپس بھی لگائی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی وہ بالوں پر سرسوں کا تیل لگاتے تھے اور مسلسل انہوں نے 5 سال تک سر کے بالوں پر سرسوں کا تیل لگایا، جس کا فائدہ انہیں آج تک ہو رہا ہے۔

سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کے بال قدرتی طور پر گھنے اور سیاہ ہیں جب کہ آج کل متعدد اداکار جعلی بال لگا کر بڑی محنت اور مسائل کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن شکر ہے کہ ان کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

شوبز شخصیات کی جانب سے میک اپ، پلاسٹک سرجریز کروانے اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے دوسرے طریقہ آزمانے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے اداکار و اداکارائیں خوبصورت ار پتلا بنانے والے انجکشن بھی لگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو شخصیات ’اوزمپک‘ کے تھنر انجکشن لگوا رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اتنے فائدہ مند اور صحت بخش نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025