• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Sunny 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

سونا آج بھی سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

شائع October 16, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1900 روپےکے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 8 روپے پرپہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، 19 ڈالر کے اضافے سے 24 قیراط کا فی اونس سونا 4 ہزار 217 ڈالر پرپہنچ گیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 337 روپے مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 4 ہزار 575 روپے پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 52 اعشاریہ 50 ڈالر پر مستحکم رہی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025