پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دیدی
پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی جانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔
دوسری جانب، عدالت سے حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ سے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں رکاوٹ پیداکرنے والوں کو احساس ہونا چاہیے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد ایک ملاقات بھی نہیں ہوئی،کابینہ کے حوالے سے کچھ بھی فائنل نہیں ہوا، ان سے ملاقات میں مشاورت ہوگی ، عمران خان کی منظوری کے خلاف کوئی بھی کام نہیں ہوگا۔












لائیو ٹی وی