• KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

سندھ اور پنجاب کے کچے میں مشترکہ آپریشن وقت کی ضرورت ہے، شرجیل میمن

شائع October 16, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے کچے میں مشترکہ آپریشن وقت کی ضرورت ہے جب کہ سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور جو ڈاکو ہتھیار نہیں ڈالیں گے وہ مقابلوں میں ماریں جائیں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جو چھیڑ چھاڑ کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی نا کبھی پہل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں سے متعلق ریاست کی پالیسی واضح ہے اس لیے غیر قانونی افغانیوں کے انخلا کے حوالے سے کارروائیاں چل رہی ہیں اور یہ کوئی نیا کام نہیں ہے، دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی مہاجر نہیں رکھ سکتا تو پھر یہاں کیوں غیرقانونی افغانی یا پھر کوئی اور رہے، اس لیے بہت سارے افراد کو پکڑا ہے اور انخلا کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور افغانستان کی تو ہر مشکل کھڑی میں پاکستان نے خاص طور پر مدد کی ہے لیکن ہمارے پیار کے جواب میں وہ کسی کی پراکسی بنیں گے تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواب شاہ میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دوں گا۔

صوبائی وزیر نے سندھ اور پنجاب کا کچے میں مشترکہ آپریشن وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچے میں بیک وقت آپریشن سے ڈاکوؤں سے جان چھوٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائےگا تاہم جو ڈاکو ہتھیار نہیں ڈالیں گے وہ مقابلوں میں مارے جائیں گے۔

مزید کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، آغا سراج کی وفات ہماری جماعت کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

بلٹ ٹرین سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی چین بھی گئے تھے اور ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سے سکھر تک ایک فاسٹ ٹرین چلائی جائے جس سے یہاں کے لوگوں کے لیے سہولیات ہوں، اس کام کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025