ترکش مرد اچھے لگتے ہیں، ہونے والا شوہر بہت خوبصورت ہے، ڈاکٹر نبیحہ علی

شائع October 16, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

خود ساختہ ماہر نفسیات اور متنازع سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا کہ انہیں ترکش مرد اچھے لگتے ہیں اور ان کے ہونے والے شوہر بھی خوبصورتی میں ترکش مرد سے کم نہیں ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان اکثر انٹرویوز میں خواتین کو شادی اور زندگی کے دیگر مسائل پر مشورے دیتی نظر آتی ہیں اور یہ انٹرویوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے سنو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ہمیشہ ایک مرد کی کمی رہی ہے، جب وہ صرف دوسری جماعت میں تھیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور ان کا کوئی بڑا بھائی بھی نہیں تھا جو ان کے لیے رعب کا باعث بنتا۔

ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ ان کی پہلے شادی ہوچکی ہے، لیکن ان کے شوہر کی تین سال بعد وفات ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی زندگی میں مرد کی کمی ہمیشہ برقرار رہی۔

انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ شادی کرنا ان کے لیے ایک مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ وہ مردوں کی موجودگی کی عادی نہیں ہیں اور مردوں کا اپنی زندگی پر غلبہ ان کے لیے نیا تصور ہے۔

شادی کے حوالے سے اپنی پسند کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک ایسا مرد پسند ہے جس کے دل میں اللہ کا خوف ہو، شکل و صورت میں پیارا ہو اور انہوں نے واضح کیا کہ انہیں زیادہ تر ترکش مرد پسند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مرد ذہین تو ہوتے ہیں لیکن حسین نہیں ہوتے اور اکثر زیادہ دل پھینک ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے مزید بتایا کہ اس وقت جن سے شادی کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے، وہ بھی کسی ترکش مرد سے خوبصورتی میں کم نہیں ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر نوجوان میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2025
کارٹون : 11 نومبر 2025