• KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C
  • KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

شائع October 18, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج یکدم فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 56 ہزار 900 تک جاپہنچی تھی۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 331 روپے کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 12 ہزار 89 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 106 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 252 ڈالر ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 231 روپے کی کمی سے 5 ہزار 171 روپے ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025