• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Clear 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

کوئٹہ: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

شائع اپ ڈیٹ
—  فوٹو: عبداللہ زہری
— فوٹو: عبداللہ زہری

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جب کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026