آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے
لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی عمر رسیدہ ترین کرکٹر بن گئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
یوں، آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے، وہ 38 برس 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
میچ کے آغاز سے قبل لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے میران بخش نے 47 سال 284 دن کی عمر میں 1955 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
عالمی سطح پر پہلے نمبر پر کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی انگلینڈ کے جیمز جیمز ساؤتھرٹن تھے، جنہوں نے 1877 میں آسٹریلیا کے خلاف 49 سال 119 دن میں ڈیبیو کیا تھا جب کہ اس فہرست میں میران بخش دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فاسٹ باؤلر تابش خان تھے جنہوں نے 36 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔












لائیو ٹی وی