• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

شائع October 21, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں مزید 2 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں مزید ٹیموں کے اضافے کے مطالبے کے بعد دیگر ٹیموں کے لیے اوپن بڈ کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک ملاقات کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ خوشخبری سنائی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا، بڑی ڈیمانڈ کے باعث اوپن بڈ کرائی جاسکتی ہے جس کے ذریعے ٹیموں کی قیمت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ٹیموں کے مالکان اپنی ٹیموں کے نام اور شہر منتخب کریں گے جب کہ اس حوالے سے پی ایس ایل انتظامیہ جلد طریقہ کار واضح کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا تھا، ابتدائی ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں شامل تھیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل تھیں۔

2018 میں ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز کی صورت میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025