• KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Clear 10.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C
  • KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Clear 10.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.8°C

کسٹم نے بھارتی سامان کی غیر قانونی طور پر پاکستان درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں

شائع October 23, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کلیکٹریٹ کراچی نے بھارتی سامان کی غیر قانونی طور پر پاکستان درآمد کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہ سامان درآمدی پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصل ملک کے حوالے سے غلط بیانی کے ذریعے لایا جا رہا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ سرکاری اعلامیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلا کیس اُس وقت سامنے آیا جب ایک درآمدکنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کو چینی ساختہ ظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی، جبکہ جانچ پر معلوم ہوا کہ سامان دراصل بھارتی ساختہ ہے۔

کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی سے 2 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے اس ممنوعہ سامان کی کلیئرنس روکی گئی، اس ابتدائی انکشاف کے بعد کلیکٹریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) اور آف ڈاک ٹرمینلز پر نگرانی مزید سخت کر دی، اس کے نتیجے میں بھارتی ساختہ سامان ہونے کے شبہے میں مزید تین کھیپیں روک لی گئیں۔

دوسری کھیپ بھی ٹیکسٹائل مشینری کی تھی جسے جبل علی سے بھجوایا گیا اور چینی ساختہ ظاہر کیا گیا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشین پر لگی تیار کنندہ کی پلیٹس اور تفصیلات والے لیبل جان بوجھ کر ہٹا دیے گئے تھے، تاہم برقی پرزوں پر ’میڈ اِن انڈیا‘ کے نشانات ملے، جب کہ مشین کے فریم پر ایک معروف بھارتی برانڈ کا نام درج تھا، اس کھیپ کی مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

جبل علی سے بھیجی گئی تیسری کھیپ جسے چینی ساختہ ظاہر کیا گیا تھا، میں ایسے پرزے شامل تھے جن کے لیبل چھیڑ چھاڑ کے بعد بدلے گئے تھے، تفصیلی جانچ کے دوران پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ کے مین پینل ڈور پر واضح ’میڈ اِن انڈیا‘ کا نشان پایا گیا، اس کھیپ کی مالیت تقریباً 37 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

ایک اور کھیپ، جو ’لیس تھن کنٹینر لوڈ‘ (ایل سی ایل) شپمنٹ کے طور پر امبرلی، ترکیہ سے بھیجی گئی اور ترک ساختہ ظاہر کی گئی، اس کی پیکنگ پر بھی واضح ’میڈ اِن انڈیا‘ کے نشانات ملے، اس سامان کی مالیت ایک لاکھ 54 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2026
کارٹون : 2 فروری 2026