سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کی کمی، چاندی کی قیمت میں استحکام

شائع October 23, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی کئی ہزار روپے کی کمی آئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہےکہ جمعرات کے روز ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے میں فروخت ہوا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 981 روپے کا ہو گیا، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 43 ہزار 732 روپے تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 115 ڈالر کا ہو گیا، جو گزشتہ روز 4 ہزار 150 ڈالر تھا۔

تاہم چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی 5 ہزار 110 روپے اور 10 گرام چاندی 4 ہزار 381 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 49.26 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025