• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

چینی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بے سود، فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی

شائع October 24, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

چینی کی قیمتوں میں کمی لانےکے تمام تر اقدامات بے سود، ایک ہفتےکے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے77 پیسےکا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اورکراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے 4 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت134 روپے 8 پیسے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025