• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی

شائع October 26, 2025
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر ایک ایسا جدید ٹول تیار کرنا شروع کر دیا ہے جو صرف الفاظ یا آڈیو ہدایات کی مدد سے خودکار انداز میں موسیقی تخلیق کر سکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نئے ٹول کی تیاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جو میوزک تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس ٹول کے ذریعے صرف الفاظ یا آڈیو ہدایات کی بنیاد پر خودکار انداز میں موسیقی بنائی جا سکے گی۔

اوپن اے آئی کے اس جدید ٹول کی مدد سے کسی ویڈیو کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک خودکار طور پر تیار کیا جا سکے گا، جب کہ کسی گلوکار کی آواز کے ساتھ آلہ جاتی موسیقی، جیسے گٹار یا کی بورڈ، خود بخود شامل کی جا سکے گی۔

تاہم، اوپن اے آئی نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ یہ ٹول کب عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، یا یہ ایک علیحدہ پروڈکٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا یا پھر چیٹ جی پی ٹی یا دیگر خدمات کا حصہ بنے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس میوزک ٹول کی تیاری میں امریکی ہنر مند ادارے جیولیئرڈ اسکول کے طالب علموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ موسیقی کے بنیادی پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے اور اعلیٰ معیار کا ٹریننگ ڈیٹا تیار کیا جا سکے۔

تاہم، اس منصوبے کو کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ کاپی رائٹ کی ممکنہ خلاف ورزی ہے۔

ماضی میں بھی اسی نوعیت کے کچھ اسٹارٹ اپس کو کاپی رائٹ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے باعث قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025