سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کی کمی آگئی، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 33 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4080 ڈالر پر آگیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی 27 روپے کی کمی سے 5 ہزار 97 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 24 روپے کی کمی سے 4 ہزار 369 روپے پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.35ڈالرپر آگئی۔












لائیو ٹی وی