• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

عابدہ پروین کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ٹیم نے وضاحت کر دی

شائع October 28, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوفی گائیکی کی لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد اور مبالغہ آمیز ہیں۔

گلوکارہ کی ٹیم نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا کہ عابدہ پروین بالکل صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

گلوکارہ کی ٹیم نے لکھا کہ وہ اس سے پہلے بھی گلوکارہ کی صحت سے متعلق پوسٹ کر چکے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ یہ بات دوبارہ دہرانا ضروری ہو گئی ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عابدہ پروین کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آئیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم موجود تھی۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ان کی صحت کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

عابدہ پروین کی ٹیم نے اس حوالے سے کہا کہ کئی نامور میڈیا اداروں نے بغیر کسی تصدیق یا ثبوت کے خبریں شائع کیں، جو گلوکارہ کی صحت کے بارے میں غلط تاثر دے رہی ہیں۔

ٹیم نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی فکر کے بہت شکر گزار ہیں، لیکن براہ کرم سوشل میڈیا پر حاصل ہونے والی معلومات کی تصدیق کریں اور بغیر تصدیق کے کوئی بھی معلومات آگے نہ بھیجیں۔

عابدہ پروین کی ٹیم نے تمام میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان کی صحت سے متعلق کسی بھی غیر مصدقہ پوسٹ کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے افواہیں گردش کر چکی ہیں۔

گلوکارہ وقتاً فوقتاً امراض قلب سمیت دیگر پیچیدگیوں کا شکار رہی ہیں اور سال 2010 میں لاہور میں پرفارمنس کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، دل کے دورے کے بعد بھی وہ صحت کے مسائل کے باعث صوفی گائیکی سے کچھ وقت کے لیے دور رہتی رہی ہیں، تاہم ان کا یہ وقفہ زیادہ طویل نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025